۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
سید کرار ہاشمی

حوزہ/COVID-19 پروٹوکول پر سختی سے عمل کریں، بشمول ماسک پہننا ساتھ ہی سینیٹائزر کا بھی پاپندی سے استعمال کریں اور معاشرتی فاصلاتی اصولوں اور دیگر صحت سے متعلق مشوروں پر عمل کریں، کیونکہ کرونا کیسیس کے مثبت واقعات میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق قم میں مقیم و طالب علم،سید کرار ہاشمی کشمیری نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ COVID-19 پروٹوکول پر سختی سے عمل کریں، بشمول ماسک پہننا ساتھ ہی سینیٹائزر کا بھی پاپندی سے استعمال کریں اور معاشرتی فاصلاتی اصولوں اور دیگر صحت سے متعلق مشوروں پر عمل کریں، کیونکہ کرونا کیسیس کے مثبت واقعات میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔

کرار ہاشمی نے لوگوں کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر کے وسطی علاقے میں جس طرح سے مثبت کیس بڑھ رہے ہیں، ایسا لگتا ہے کہ لوگ ایک آتش فشاں پر بیٹھے ہیں۔ اب صرف ہمارے پاس دو راستے ہیں، یا تو لوگوں کو احتیاطی تدابیر کی "سختی سے پیروی" کرنی چاہئے ، یا جلد ہی لاک ڈاؤن کا سامنا کرنے کے لئے تیار رہنا چاہئے۔

ہاشمی نے حکومت سے اپیل کی کہ ایسی ہدایات جاری کی جاۓ کہ لوگ تقریبا ایک سال تک کے لئے ماسک پہنے اور معاشرتی دوری کو لازمی طور پر بناۓ رکھیں اور اس کہ ساتھ ہی قانونی طور پر پبلک پلیس پر تھوکنے پر پابندی و جرمانہ عائد کریں۔ تمام مقامی رہنماؤں و رضاکارانہ ایجنسیوں اور روشن خیال شہریوں کو حکومت سے مل کر یہ یقینی بنانا چاہئے کہ اب تک موصول ہونے والے اچھے نتائج غیر جانبدارنہ رہیں ہے، لہازا  سفری پابندیوں میں توسیع کی جانی چاہئے، اور ماسک اور وینٹیلیٹروں کی آمادگی میں مزید اضافہ ہونا چاہئے۔

سید کرار نے مزید کہا کہ سیاسی رہنماؤں کو  یقینی بنانا چاہئے کہ غریب لوگ, و اوسط کمانے والے اور آنے والے مشکل وقت میں لوگوں کا ہر طرح سے خیال رکھنے پر حکومت کو پالیسی تشکیل دینے کی ضرورت ہے خاص کر غریب لوگ و مزدور اور سڑک کے کنارے زندگی بسر کرنے والے مزدوروں کے لئے، تاکہ وہ محفوظ رہیں۔ اگر ہمارے معاشرے کے غریب طبقے کا خیال نہیں رکھا جائے گا تو اس کے نتیجے میں خودکشی، افسردگی ، اضطراب ، مایوسی جیسے مختلف قسم کے نتائج سامنے آئیں گے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .